• news

بھارت غیر قا نونی قبضے والا کشمیر ، قا بض  فوج کی بر بر یت جاری ، ایک اور نو جوان شہید 

پلوامہ (آئی این پی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران بدھ کو ضلع پلوامہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجیوںنے نوجوان کو ضلع کے علاقے راجپور میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے میں یہ آپریشن گزشتہ شب رات گئے شروع کیا تھا۔ علاقے میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے جبکہ بھارتی فوجی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔جبکہبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں جموںخطے کے ضلع رام بن میں ایک سڑک حادثے میں چار خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والی راہیدہ بانو‘ ربینہ بیگم‘ آمنہ بانو‘ آسیہ بانو اور ڈرائیور سجاد احمد  شامل ہیں ۔سرحد پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ضلع کے علاقے راج گڑھ میں ایک چھوٹی مسافر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہرہو کر ایک گہری کھائی میںجا گری جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام مسافر شدید زخمی ہو گئے جن میں سے چار مسافر خواتین اور ڈرائیور ہسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ دو زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔دوسری جانب  جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے نائب چیئرمین عبدلمجید ملک، جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے نائب چیئرمین قاضی عمران، جموں کشمیر پیپلز ایسوسی ایشن کے کنویئنر خالد شبیر اور جموں کشمیر یونائیٹڈ فورم کے نائب چیئرمین سجاد احمد نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اسلام آباد سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کشمیری ایک عظیم مقصدکیلئے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں اور وہ اپنی جدوجہد شہداء کے عظیم مشن کی تکمیل تک جاری رکھیں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن