• news

96 لاکھ خاندان وزیراعظم راشن پروگرام  میں رجسٹرڈ ہوچکے: فواد چودھری 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 96 لاکھ خاندان اور دس ہزار سے زیادہ  کریانہ سٹور وزیراعظم کے راشن رعایت پروگرام میں رجسٹر ہو چکے ہیں اور ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے دو کروڑ خاندان آٹا، دال اور گھی پر 30 فیصدر عایت حاصل کریں گے جبکہ 7 لاکھ کریانہ سٹور 120 ارب کی سبسڈی خاندانوں کو دینے کا ذریعہ بنیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن