• news

کوٹ رادھاکشن میں کھاد کی بلیک میں فروخت جاری

کوٹ رادھاکشن (نمائندہ خصوصی) یوریا کھاد کی فی بوری 23 سو روپے تک بلیک میں بکنے لگی، اے سی کوٹ رادھاکشن نے بلیک میں کھاد بیچنے والوں کی طرف سے چپ سادھ لی۔ ذرائع کے مطابق کوٹ رادھاکشن میں مختلف پوائنٹس پر کھاد بلیک میں فروخت کی جارہی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اور متعلقہ محکمے کاغذی کارروائی تک محدود ہوچکے ہیں اور اے سی آفس شکایت کی صورت میں اکثر اوقات کال اٹینڈ ہی نہیں کی جاتی۔ اکثر کسانوں کو کھاد نہ ہونے کا بہانہ بنا کر ٹرخا دیاجاتا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن