• news

نیئر مرتضی لون کی وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے ملاقات

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) صدر سینٹرل پنجاب خواتین ونگ قومی امن کمیٹی بین المذاہب ہم آہنگی و سابق پارلیمانی سیکرٹری نیئر مرتضی لون کی وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر  گوجرانوالہ دانش افضال سے ملاقات شہری امور اور بڑھتی ہوئی سموگ کے حوالے سے گفتگو کی وفد نے شہری مسائل سے متعلق ڈی سی گوجرانوالہ کو آگاہ کیا وفد میں لطیف مغل ، صابر حسین ، عائشہ بیگ بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر نیئر مرتضی لون نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی بہتری کے لیے ڈی سی دانش افضال کے اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ڈپٹی کمشنر نے شہر کی بہتری اور اچھا ماحول عوام کو فراہم کرنے کیلئے خاطر خواہ انتظامات کر رکھے ہیں انہوں نے کہا کہ پارکس کی بہتری ، صفائی ستھرائی کا نظام ، پینے کا صاف پانی مہیا کرنے پر ہم ضلعی انتظامیہ کے مشکور ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن