پاکستان جلد کرپشن فری ممالک کی صف میں شامل ہوگا: منعم ضیاء سندھو
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری منعم ضیاء سندھو نے کہا ہے کہ حکومتی کوششوں کے باعث پاکستان جلد کرپشن فری ممالک کی صف میں شامل ہوگا،موجودہ حکومت کرپشن پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے جس کے نتیجے میں آنے والے سالوں میں ملک کرپشن سے پاک ہوتا اور ترقی و خوشحالی عوا م کا مقدر بنے گی، اپنے ایک بیان میں چوہدری منعم ضیاء سندھو نے کہا کہ ملکی تاریخ میں موجودہ حکومت کرپشن کے خاتمے کیلئے سب سے زیادہ کاوشیں بروئے کار لا رہی ہے تاکہ ملک کو کرپشن سے پاک کرتے ہوئے اقوام عالم میں باعزت مقام دلایا جا سکے۔