عوامی توقعات پرمسلم لیگ ن ہی پورا اترسکتی ہے:سیٹھ عبدالسلام
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)انجمن تاجران الیکٹرونکس مارکیٹ ریگل چوک کے صدر سیٹھ عبدالسلام نے کہا ہے کہ عوام کی توقعات پرمسلم لیگ ن ہی پورا اترسکتی ہے،موجودہ حکمران معاشی و اقتصادی محاذ پر بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیںتجارتی سرگرمیاں جمود کا شکار ہیں کیونکہ عوام کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے لوگوںکو دو وقت کی روٹی کے حصول کے لالے پڑے ہیں، اپنے ایک بیان میں سیٹھ عبدالسلام نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا ویژن لنگر خانوں اور کٹے مرغیوں پر آکے ختم ہو گیا ہے، عوام حکمرانوں سے جلد سے جلد نجات چاہتے ہیں۔