ملت اسلامیہ سقوط ڈھاکہ اور شہداء پشاور کو نہیں بھول سکتی: اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ 16 دسمبر ملکی تاریخ کا المناک دن ہے،ملت اسلامیہ سقوط ڈھاکہ اور شہداء پشاور کو نہیں بھول سکتی،غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا،مشرقی پاکستان کی علیحدگی ہماری قومی تاریخ کا دلدوز سانحہ ہے،سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی یاد ہمارے دوہرے غم کا حصہ بن گئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ مشرقی پاکستان سے متعلق فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،مفتی محمد کریم خان،مفتی محمد حسیب قادری اور دیگر نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ ملک کی سیاسی قیادت کی ناکامی کا نتیجہ ہے،دنیا کی سب سے بڑی اسلامی ریاست اندرونی سازشوں اور بیرونی جارحیت کا شکار ہوئی،اپنوں کی غیرذمہ داری اور غیروں کی سازشوں نے پاکستان کو دولخت کردیا۔