اداروں کی بالادستی اور خود مختاری پر یقین رکھتے ہیں:نعمان شہزاد
جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی چیئرمین ملک نعمان شہزاد ڈوگرنے کہا ہے کہ ن لیگ کا فوج سمیت کسی بھی قومی ادارے کے ساتھ کوئی تنازعہ نہیں ہے بلکہ ہم اداروں کی بالادستی اور خود مختاری پر یقین رکھتے ہیں اور اس کیلئے ضروری ہے ادارے بھی اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں، میاں نواز شریف نے سانحہ پشاور کے بعد اس وقت بھی عمران خان کو دھرنا ختم کرنے اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ساتھ چلنے کی دعوت دی تھی مگر قوم اس بات کی گواہ ہے کہ عمران خان اس قومی سانحہ پر بھی سیاست کرنے سے باز نہ آئے اور آج یہ لوگ اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے ملکی سلامتی کو بھی دائو پر لگانے سے گریز نہیں کررہے۔