• news

عوامی خدمت کی سیاست ہمارا نصب العین ہے: اشرف علی انصاری

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کی سیاست ہمارا نصب العین ہے عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات اور ترقی کے ثمرات پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی 8میں مکمل ہونے والے مختلف ترقیاتی منصوبوںکے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کی دہلیز پر ترقی کے ثمرات پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں اہل حلقہ کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہی ہماری سیاست کا محور ہے انہوں نے مزید کہا کہ پی پی 57کی تمام یونین کونسلوں میں ترقیاتی منصو بے جاری ہیں جن پر خطیر رقم خر چ کی جا رہی ہے اور تمام ممکنہ وسائل خرچ کر کے عوامی مسائل میں کمی لائی جارہی ہے ا ن کا کہنا تھا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم مصلحتوں کو چھوڑ کر صرف عوام کی بھلائی کے لئے کام کرنے والوں کے ہاتھ مضبوط کریں اور انہی سیاستدانوں کا ساتھ دیں جو عوام کے لئے خلوص کے ساتھ کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن