سابق دور میں ہیلتھ کے نام پر عوام کو لوٹا گیا تھا : چوہدری انیس
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء چوہدری انیس ریاست ورک ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پنجاب میں صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کر کے پنجاب کے عوام کو صحت کی سب سے بڑی سہولت فراہم کی ہے سابق دور میں ہیلتھ کے نام پرعوام کو لوٹا گیا تھا پی ٹی آئی کی حکومت حقیقی ترقی کی طرف گامزن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا چوہدری انیس ریاست ورک نے کہا کہ مہنگائی کا مسئلہ بین الاقوامی ہے مگر اس کو کم کرنے کیلئے حکومت مختلف اقدامات اٹھارہی ہے مہنگائی کی اصل وجہ بجلی کے سابق دور میں لگائے جانے والے مہنگے منصوبے ہیں۔