شرپسند عناصر کیخلاف پاک فوج کی کارروائیاں جاری ہیں:عبدالمجید شاکر
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سینئر رہنما عبدالمجید شاکر نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور پر حملہ پاکستان کے نظریہ پر حملہ تھا جس میں دشمن ناکام ثابت ہوا کئی سال گزر جانے کے بعد بھی معصوم اور پھول جیسے بچوں کی قربانیوںکو قوم آج تک بھلا نہیں سکی ، شہید طلبہ نے اپنے خون سے علم کے چراغ کو جلایا ، شرپسند عناصر کے خلاف آج بھی پاک فوج کی کاروائیاں جاری ہیں اس سانحہ نے قوم کو متحد کیا اور قوم کو اسی اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ پاک فوج نے ملک کے چپے چپے کو محفوظ بنانے کیلئے جو قربانیاں دی ہیں۔