• news

کھادوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کسان دشمنی کے مترادف ہے:سردار منیر ڈوگر

 کھڈیاں خاص ( نمائندہ خصوصی )انجمن کاشتکاراں کے رہنما سردار منیر ڈوگر نے کہا ہے کہ کھادوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کسان دشمنی کے مترادف ہے حکومت نے کاشتکاروں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ کھادوں کی قیمتوں سے کاشتکاروں کو مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی اے پی سمیت تمام کھادوں کی قیمت کی نرخ آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جوچھوٹیکاشتکاروں کی پہنچ سے دور ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن