پٹرول کی قیمتوں میں 5روپے کمی ، اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے:ریحان مقبول،نوراحمد سہو
لاہور(خصوصی نامہ نگار )پاکستان عوامی تحریک سینٹرل پنجاب کے صوبائی صدر میاں ریحان مقبول،جنوبی پنجاب کے صدر نور احمد سہو اور سینٹرل پنجاب کے صدر قاضی شفیق نے پٹرول کی قیمتوں میں 5روپے کمی کے اعلان کو اونٹ کے منہ میں زیرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں 17فیصد تک کمی ہوئی ہے کم از کم 20روپے فی لٹر قیمتیں کم ہونی چاہئیں تھی۔ مہنگائی اور غربت نے درمیانے طبقے کی زندگی کو اجیرن بنار کھا ہے۔