• news

  اسلامی نفاذ کی جدوجہد ایمان  کا تقاضا ہے:شجاع الدین شیخ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات اپنا کر عہد ِ حاضر میں دین اسلام کی حقیقی تصویر پیش کی جا سکتی ہے۔ پورے دین کی دعوت دینا اور اسلام کے غلبے اور نفاذ کی جدوجہدکرنا ہر مسلمان کے ایمان کا تقاضا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے گزشتہ روز مسجد نور الہدیٰ فیروز والہ لاہور میں’’سیرت مصطفیؐ‘ ‘کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شجاع شیخ نے کہا کہ نبوت اور رسالت محمدیؐ کو اللہ تعالیٰ نے اپنا احسانِ عظیم قرار دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن