لاہور ہائی کورٹ نے چینی پاور کمپنی کی بولی فیصلے کیخلاف درخواست مسترد کردی
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائی کورٹ نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے چینی پاور کمپنی کی بولی قبول نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف مذکورہ کمپنی کی دائر درخواست مسترد کردی ۔ بتایا گیا ہے کہ این ٹی ڈی سی نے رواں برس مئی میں 500/220/132 کلو وولٹ کے لاہور نارتھ سب اسٹیشن کے پلانٹ کی خریداری، ڈیزائن، سپلائی، انسٹالیشن، ٹیسٹنگ اور کمیشننگ جبکہ 500/220/132 کلو وولٹ کے سب اسٹیشن کی توسیع کیلئے ٹینڈر جاری کیا تھا۔