ملک کو مستحکم معاشی پالیسی کی ضرورت ہے: قمر الزماں بابر
لاہور (کامرس رپورٹر) انجمن تاجران اردو بازار کی سپریم کونسل کے چیئرمین قمر الزماں بابر نے کہا ہے کہ ملک کو مضبوط اور مستحکم معاشی پالیسی کی ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف اور عالمی اداروں کے قرضوں نے پاکستان کو بوجھ تلے دبا رکھا ہے۔ تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر معاشی بحران سے نکلنے کیلئے طویل المدت پالیسیاں بنائی جائیں۔ پاکستان کرنسی کی قدر میں کمی تشویشناک ہے۔ روپے کے استحکام کیلئے غیر ضروری درآمدات پر فوری پابندی لگائی جائے۔ منی بجٹ سے مہنگائی بڑھے گی۔ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ تاجر برادری ٹیکس دے رہی ہے مگر اس کا فائدہ انہیں نہیں ملتا۔ ٹیکس دہندگان کو خصوصی اہمیت دی جائے۔