• news

سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل حل کرنے کی ہدایات

لاہور(سٹی رپورٹر) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب میں تمام زیر التوا کیسز کو میرٹ اور تر جیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے گا۔ سائلین کے جائز مسائل کے حل کے تیز ترین میکانزم وضع کیا جائے گا۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت سے وابستہ ملازمین نے اپنے مسائل و شکایات کے جلد حل کیلئے افسروں کو ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا ان کے مسائل قواعد و ضوابط کی روشنی میں کم وقت میں حل کیے جائیں گے۔ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ تمام سائلین کیلئے میرا دفتر ہر وقت کھلا ہے اور انکے مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن