• news

 ڈی سی ازخود ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ ایکسین ہائی وے نے بریفنگ دی

لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور شہر میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ ازخود ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کھاڑک نالہ سے ملحقہ آبادی اور ہنجروال کے دورے کیے۔ایم پی اے ندیم باڑا اور دیگر بھی ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کے ہمراہ تھے۔ ایکسین ہائی وے نے ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کو بریفنگ دی۔ ڈی سی لاہور نے 2 سکیموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے9 کروڑ کی لاگت سے ہنجروال کے علاقے میں سڑک پر ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔ کھاڑک نالے کے علاقے میں 50 ملین کی لاگت سے تعمیر ہونے والی پی سی سی گلیوں کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کھاڑک نالہ اور ملحقہ آبادی میں جلد ازجلد ترقیاتی کام کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

ای پیپر-دی نیشن