کار ڈرائیور لیوس ہملٹن کی شہزادہ چارلس سے ملاقات
لاہور(سپورٹس ڈیسک) فارمولا ون ڈرائیور لیوس ہملٹن نے برطانوی شہزادہ چارلس سے ملاقات کی ہے ۔ انہوں نے کار ریسنگ میں خدمات پر نائٹ ہڈ ایوارڈ وصول کیا ۔ چھتیس سالہ ڈرائیور کو شہزادہ چارلس کی طرف سے اعزاز سے نوازا گیا ۔ وہ متنازعہ طور پر رواں سال ابو ظہبی میں ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہے تھے ۔