• news

 فضل الرحمان کا پرویز الٰہی کو فون‘ چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو ٹیلی فون کیا اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ مولانا فضل الرحمان نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ چودھری شجاعت کو جلد تندرستی عطا فرمائے۔ مولانا فضل الرحمن نے چودھری شجاعت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ لاہور آؤں گا تو آپ کی عیادت کیلئے خود حاضر ہوں گا۔

ای پیپر-دی نیشن