• news

 سپریم کورٹ،حکومت نے اسحاق ڈار کی سینٹ  نشست خالی قرار دینے کی استدعا کر دی 


اسلام آباد( خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کے وکیل نے اسحاق ڈار کی سینٹ رکنیت کو ختم کرنے کی استدعا کردی ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ اسحا ق ڈار کی سیٹ خالی قرار دی جائیسپریم کورٹ میں اسحاق ڈار کی سینٹ رکنیت سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کی سماعت کے آغاز پر عدالت کو بتایاگیا اسحاق ڈار کے وکیل سلمان اسلم بٹ کی جانب سے کیس کو ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی ہے تاہم دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے نئے آرڈیننس کے بعد اسحاق ڈار کی سیٹ خالی قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ نئے آرڈیننس کے بعد رکن پارلیمان 60 روز میں حلف نہ اٹھائے تو سیٹ خالی قرار پائے گی۔آرڈیننس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا،لیکن اسلام آباف ہائیکورٹ نے آرڈیننس کے خلاف درخواست کو مسترد کر دیا،درخواست مسترد ہونے کے بعد معاملہ انٹرا کورٹ اپیل میں زیر التوائ￿  ہیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے بلانے پر اسحاق ڈار تسلسل سے غیر حاضر رہے۔اسحاق ڈار نے نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاآج تو اسحاق ڈار کے وکیل نہیں ہے اس لئے آئندہ ہفتہ کیس پر سماعت ہو گی،جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔۔۔

ای پیپر-دی نیشن