• news

سپریم کورٹ : عام لوگ اتحاد پارٹی  کی رجسٹریشن منسوخی کے خلاف اپیل خارج ،الیکشن کمشن کا فیصلہ برقرار 


 اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے عام لوگ اتحاد پارٹی کی رجسٹریشن منسوخی کے خلاف اپیل خارج کر تے ہوئے الیکشن کمیشن کا عام لوگ اتحاد پارٹی کیخلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقراررکھا ،عام لوگ اتحاد پارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ جمعرات کو سپریم کورٹ نے دو ایک کے تناسب سے عام لوگ اتحاد پارٹی کی اپیل خارج کی،جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا،جسٹس منیب اختر نے محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

ای پیپر-دی نیشن