• news

او آئی سی کانفرنس اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ آج ہوگا: شیخ رشید


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ آئی این پی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کانفرنس کے موقع پر اسلام آباد میں 17، 18، اور 19 دسمبر کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تاہم کچھ دیر بعد وزیر داخلہ شیخ رشید نے اس کی تردید کر دی۔ موبائل فون سروس بند کرنے کیلئے وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔ اب وزیر داخلہ شیخ رشید نے وضاحت کی ہے کہ وزرائے  خارجہ کانفرنس پر اسلام آباد میں موبائل سروس بندکرنے کا حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔ او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس کی تیاریوں اور انعقاد کے باعث معطل شدہ پارلیمانی سرگرمیاں 21 دسمبر سے دوبارہ شروع ہوں گی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 22 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے جبکہ سینٹ کا اجلاس بھی جلد بلائے جانے کی توقع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن