زرمبادلہ کے ذخائر 25 ارب ڈالرز سے بڑھ گئے: سٹیٹ بنک
اسلام آباد (اے پی پی) ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 25 ارب ڈالر سے بڑھ گئے۔ سٹیٹ بنک نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ 10 دسمبر 2021ء کو ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 25.03 ارب ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔