• news

پاکستانی قوم دہشت گردی کیخلاف ایک پیج پر ہے: حاجی فلک شیر 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس بھلایا نہیں جاسکتا ننھے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور انکے لواحقین سے اظہار یک جہتی کرتے ہیں، پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف ایک پیج پر ہے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائیگا، اپنے ایک بیان میں حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے 21 نکات پر نہ تو مسلم لیگ کی قیادت نے اپنے دور اقتدار میں مکمل طور پر عملدر آمد کیا اور نہ ہی موجود ہ حکومت کرتی دکھائی دے رہی ہے، دہشت گردوں کی فیکٹریاں اب بھی پیداوار میں مصروف ہیںجن کی بنیادی وجہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا فقدان ہے، انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب سقوط ڈھاکہ جیسا ناقابل تلافی سانحہ پیش آیا ہے قوم اپنی جمہوری جدوجہد کے ذریعے ملکی اساس کو تقویت دے رہی ہے تاکہ آئندہ کوئی ملکی سلامتی پر حملہ آور نہ ہوسکے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں جتنے چھوٹے بڑے سانحات ملک میں رونما ہوئے ان میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں ۔ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف ایک پیج پر ہے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائیگا، اپنے ایک بیان میں حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے 21 نکات پر نہ تو مسلم لیگ کی قیادت نے اپنے دور اقتدار میں مکمل طور پر عملدر آمد کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن