شہداء کے ورثا ء سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں: اے ڈی چوہدری
فیروزوٹواں (نمائندہ خصوصی)ٹیکسٹائل ایڈسٹریز مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ایسوسی ایشن کے صدر اے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس پر پوری قوم آج بھی افسردہ اور رنجیدہ ہے، شہداء کے ورثا ء سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اوراس امر کی یقین دھانی کراتے ہیں ان ننھے معصوم شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، اپنے ایک بیان میں اے ڈی چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات سے ملک میں امن تیزی کیساتھ بحال ہواہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا کے نقشہ میں ایک پر امن ملک بن کر ابھرے گا ۔