دہشتگردی کیخلاف نئی صف بندی ناگزیرہوچکی ہے:خان جہانزیب
جھبراں (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و ضلع کونسل وائس چیئرمین خان جہانزیب خان نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول ہماری ملکی تاریخ کا ایک المناک ترین واقعہ ہے جسے کبھی بھی فراموش نہیںکیاجاسکتا اسکے زخم ہمیشہ تازہ رہیں گے، سانحہ آرمی پبلک سکول کو پیش نظر رکھتے ہوئے آج کے دن پوری قوم متحدہو کر قومی لثانی علاقائی سمیت ہرقسم کے تعصبات اورنفرتوںوقدورتوںکایکسرخاتمہ کرکے پیارے وطن پاکستان کوامن وسلامتی کاگہوارہ بنادیںیہ ہم سب کادینی وملی اورقومی فریضہ ہے، اپنے ایک بیان میں خان جہانزیب خان نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف نئی صف بندی ناگزیرہوچکی ہے۔