آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ڈی سی آفس میانوالی کے سابق اسسٹنٹ کو 3 سال قید‘ 3 کروڑ 59 لاکھ جرمانہ
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں ملزم اکرم کو 3 سال قید اور 2 کروڑ 59 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی۔ ڈی سی آفس، میانوالی کے سابق اسسٹنٹ اکرم کیخلاف نیب لاہور نے 2017ء میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس دائر کیا تھا۔ اکرم نے دوران ملازمت کروڑوں روپے کے اثاثہ جات اپنے اور اہل خانہ کے نام منتقل کیے۔ دوران تحقیقات انکشاف کے مطابق اکرم نے 218 کنال سے زائد اراضی بنائی جسکے ذرائع وہ ثابت نہ کر سکا۔