جنوبی افریقہ کی عدالت کا سابق صدرکوجیل واپس بھیجنے کا حکم، درخواست مسترد
جوہانسبرگ(این این آئی) جنوبی افریقہ کی عدالت نے سابق صدرجیکب زوما کوجیل واپس بھیجنے کا حکم دے دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق 79سال کے جیک زوما صحت کی خرابی کی وجہ سے ستمبرسے پیرول پررہا تھے۔جنوبی افریقہ کے سابق صدرجیکب زوما کوکرپشن کے مقدمے میں عدالت میں پیش نہ ہونے اورعدالت سے تعاون نہ کرنے پرتوہین عدالت کے جرم میں 15مہینے قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ جیکب زوما نے سزا کیخلاف درخواست دی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔