ایفی ڈرین کوٹہ کیس ، پبلک پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث گواہ کا بیان قلمبند نہ کیا جاسکا
اسلام آباد(وقائع نگار)انسدادمنشیات کی خصوصی عدالت کے جج واجد علی خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے موسی گیلانی وغیرہ کیخلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں پبلک پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث گواہ کا بیان قلمبند نہ کیا جاسکا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران موسی گیلانی، مخدوم شہاب الدین، افتخار احمد بابر اور ملک زبیر جاوید کی جانب سے ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواستیں دی گئیں جنہیں عدالت نے منظور کرلیا۔اس موقع پرپبلک پراسیکیوٹر کینعدم دستیابی کے باعث گواہ محمد آصف کا بیان قلمبند نہ کیا جاسکا اور عدالت نے سماعت6 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔