توقیر صادق ودیگرکیخلاف اوگرا کرپشن ریفرنس میں سماعت فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث ملتوی
اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت توقیر صادق وغیرہ کے خلاف اوگرا کرپشن ریفرنس میں سماعت فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے 23 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ واضع رہے کہ ملزمان پر52 بلین کی کرپشن کا الزام ہے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران فاضل عدالت کے جج رخصت پر ہونے کے باعث بغیر کاروائی 23 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔