میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری وغیرہ کے خلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔ آصف زرداری اور فریال تالپوروغیرہ کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنی کی درخواستیں دائر کی گئیں جنہیں عدالت نے منظور کرلیا،آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی دیگر کیسز میں مصروفیت کی وجہ سے بریت کی درخواستوں پر دلائل نہ ہو سکے اور سماعت 7جنوری تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ نیب نے آصف زرداری کی بریت درخواست کی مخالفت کر رکھی ہے جس پر دلائل ہوناہیں۔