خوردبرد ریفرنس میں شریک ملزم کی جانب سے بریت درخواست دائر
اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیرسماعت سابق سیکرٹری ورکرزویلفیئر فنڈ افتخار رحیم وغیرہ کے خلاف خردبرد ریفرنس میں شریک ملزم کی جانب سے بریت درخواست دائر کردی گئی۔ نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود عدالت پیش ہوئے، دوران سماعت ریفرنس کے شریک ملزم عاصم رضا کی جانب سے بریت درخواست دائر کردی گئی۔ جس پر عدالت نے جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت12جنوری تک کیلئے ملتوی