ننکانہ اور نواح میں بجلی کی مسلسل بدترین لوڈشیڈنگ‘ کاروبار زندگی تباہ
ننکانہ صاحب (نامہ نگار) پچھلے چند روز سے شہر اور گردونواح میں بجلی کی بدترین اور مسلسل 12,12گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گیا جبکہ لوگ پینے کے پانی کو بھی ترس کر رہ گئے۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ کبھی گرڈ سٹیشن کی صفائی تو کبھی لائنوں کی مرمت کے نام پر سارا سارا دن بجلی بند کی جاتی ہے۔ شہریوں نے حکام سے نوٹس لینے اور بجلی کی سپلائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔جبکہ اب رات 12بجے سے لیکر دوپہر 1بجے تک بجلی بند کر دی جاتی ہے۔ جس سے شہریوں میں شدید غم وغصہ کی لہر پائی جارہی ہے۔ شہریوں نے حکام سے نوٹس لینے اور بجلی کی سپلائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔