• news

ڈنمارک کی’’شہزادی میری‘‘کا کرونا  ٹیسٹ مثبت آ گیا‘خود کو محل میں قرنطینہ کر لیا

کوپن ہیگن (آئی این پی)ڈنمارک کی شہزادی میری کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادی میری کرونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو محل میں قرنطینہ کر لیا لیکن اس بات کا اندازہ لگایا جارہا ہے کہ خاندان کا کوئی دوسرا فرد بھی اس انفیکشن کا شکار تو نہیں۔جبکہ یہ اطلاع میڈیا کو دی جارہی ہے کہ محل کے دیگر لوگوں کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ڈنمارک نے کووڈ 19 سے متعلق تمام تر پابندیاں  ختم کر دی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن