100خواتین کی نعشوں کا جنسی استحصال کرنے والے شخص کو عمر قید کی سزا
لندن (این این آئی)برطانیہ میں 100خواتین کی نعشوں کا جنسی استحصال کرنے والے شخص کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔میڈیارپورٹس کیمطابق67 سالہ ڈیوڈ فولر 2 خواتین کا قاتل بھی ہے ۔ عدالتی فیصلے کے مطابق اسے جیل سے کبھی رہائی نہیں مل سکے گی ۔خیال رہے کہ ڈیوڈ فولر کینٹ میں واقع دو مردہ خانوں میں الیکٹریشن کے طور پر کام کرتا تھا جہاں 12 سال کے عرصے کے دوران اس نے بچوں سمیت 100 سے زیادہ نعشوں کی بے حرمتی کی۔ڈیوڈ فولر کو قتل کے جرم میں دو مرتبہ عمر قید اور بقیہ جرائم کے لیے 12 سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔