• news

ہمیں کالعدم قرار دینے والے ملک چھوڑ کر فرار ہوگئے:سیف اللہ خالد

کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) پی ٹی آئی بری طرح پٹ چکی ہے جبکہ ہمیں کالعدم قرار دینے والے رات کی تاریکی میں ملک چھوڑ کر فرار ہوگئے،ہمارا جینا مرنا ملک وقوم کیلئے ہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر اللہ اکبر تحریک پروفیسر سیف اللہ خالد،کوآرڈینیٹر تحصیل کامونکے چودھری ذوالفقار اولکھ،ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی،میاں شاہد فاروق،چیئرمین تحریک پی پی 61 حاجی محمد طیب سعید،رئیس اقبال ڈار ودیگر نے فیملی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہاکہ عوام آنے والے بلدیاتی الیکشن میں اللہ اکبر تحریک پاکستان کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں انکے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اللہ اکبر تحریک پاکستان برسراقتدار آکر دین اسلام کے نظام کو ہر شعبہ زندگی میں نافذ کرے گی۔ کنونشن میں محمد جمیل، ارشد محمود بٹ، چودھری خالد محمود، پروفیسر عمادالدین، رانا جاوید، میاں عبدلشکور،حاجی ملک بابر،میاں افتخار احمد،محمد اعجاز،چودھری محمد عباس ،حاجی مشتاق انجم بھٹی،رانا محمد اکبر،رانا محمد ندیم،رانا محمد حماد افضل نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن