• news

حافظ آباد:ریٹائر فوجی کے گھر کا صفایا،چور2موٹر سائیکل لے گئے

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد کے محلہ گڑھی اعوان میں محمد اکرم ولدسہاوا جو کہ آرمی کا ریٹائر ملازم ہے وہ گھر کو تالا لگاکر شیخوپورہ چلا گیا اس دوران نامعلوم چوروںنے اسکے گھر کے تالے توڑ کر دس ہزار روپے اور زیورات چرالئے ۔دریںا ثناء نواحی گائوں محمود پور سے نامعلوم چور دیہاتی زمیندار کا موٹر سائیکل چرالے گئے۔ عامر ولد احمد نے اپنا موٹر سائیکل اپنے ڈیرہ پر کھڑا کیا جہاں سے نامعلوم چور اسکا موٹر سائیکل چراکر رفوچکر ہوگئے۔جبکہ محلہ حسین پورہ سے نامعلوم چور احمد مقصود کا موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چرالے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن