• news

 کامونکی:جی ٹی روڈ پر ٹریفک کنٹرول نہ کئے جانے سے آئے روز حادثات

کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) آئے روز روڈ ایکسیڈنٹ کی وجہ سے کئی جانوں کا نقصان ہو چکا ہے اور متعدد افراد زخمی حالت میں ہسپتالوں میں پڑے ہیں ۔ کامونکی میں کوئی دن یا رات ایسی نہیں گزرتی جس میں ٹریفک حادثات کی خبر موصول نہ ہو ۔ اعلیٰ ذمہ دار حکام نے کبھی اس پر توجہ دینے کی ضرورت محسوس نہیں کی ۔ ایک طرف وارداتیں ہی وارداتیں ہیں اور دوسری طرف حادثے ہی حادثے ہیں ۔ ان سب کا ذمہ دار کون ہے ۔  اگر شہر میں اور خصوصاً جی ٹی روڈ پر ٹریفک کنٹرول کرنے والا عملہ ایمانداری اور ذمہ داری سے اپنے فرائض کی ادائیگی کرے تو یقینا حادثات میں کمی واقع ہو سکتی ہے ۔ یہ بات بھی قابل ذکر ضروری ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کامونکی میں ضروری سہولیات مریضوں کے لئے میسر نہیں دوسری طرف تقریباً چھ ماہ سے جرائم کی وارداتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے ۔ سی پی او گوجرانوالہ ایک شہرت رکھنے والے پولیس آفیسر ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کی جان ، مال اور عزت کی حفاظت ہر ممکن طریقے سے پولیس کرے ۔ جبکہ ایس پی صدر عبدالوہاب اور ڈی ایس پی سرکل کامونکی اطہر گجر بھی جرائم کے خاتمے کے لئے پیش پیش ہیں ۔ تا ہم پولیس کی سر توڑ کوشش کے باوجود تا حال جرائم پیشہ افراد کو کنٹرول کرنے میں پولیس بری طرح ناکام ہو چکی، تھانوں سے ٹائوٹوں کا خاتمہ نہ ہو سکا اور مک مکا کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔ اگر سی پی او جرائم کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے تھانوں سے ٹائوٹوں اور رشوت کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن