• news

علی پورچٹھہ: بوائز گرلز ہائی سکولز میں تقاریب، شہداء اے پی ایس کو خراج عقیدت

علی پورچٹھہ(نامہ نگار ) شہداء اے پی ایس پشاور کی یاد میں علی پور چٹھہ کے سرکاری سکولوں میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اور گورنمنٹ گرلزہائی سکول میں اساتذہ اور طلباء و طالبات نے شہید ہونے والے طلباء کو زبردست  انداز میں خراج تحسین پیش کیا اس موقعہ پر سکول کے پرنسپل غلام مصطفی ذکی گورنمنٹ گرلز ھائی سکول کی پرنسپل میڈم عفت زہرہ اور طلباء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تعلیم حاصل کرکے جہالت کا خاتمہ کریں گے بچوں نے کہا کہ16 دسمبر کا واقعہ قیامت صغری سے کم نہ تھا جب دہشت گردوں نے 144 بچوں اور دیگر افراد کو خون میں نہلا دیا اور شہید کر دیا جو کہ ہمیشہ تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن