سی پی او گوجرانوالہ نے پولیس ہسپتال کا دورہ کیا،شعبوں کا معائنہ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سٹی پولیس آفیسر کیپٹن(ر) سید حماد عابد نے گزشتہ روز پولیس ہسپتال کا وزٹ کیا ۔ پولیس ہسپتال کے وزٹ کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائینہ کیا اور مناسب ہدایات جاری کیں سی پی او نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پرسی پی او کیپٹن(ر) سید حماد عابد کے علاوہ ہسپتال کے سینئیر ڈاکٹرز بھی موجود تھے ۔ ہسپتال کے عملے نے سی پی او کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ملازمین کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے قائم ہسپتال اپنی منفرد خدمات فراہم کر رہا ہے ۔ ماہانہ بنیادوں پرسینکڑوں پولیس ملازمین اور ان کی فیملی کا چیک اپ کیا جاتا ہے۔عملے نے مزید بتایا کہ ہسپتال میں الٹر ساؤنڈ، ای سی جی اور خون و پیشاب کے ٹیسٹ بھی فری کئے جا رہے ہیںبعد ازاں چیک اپ و ٹیسٹ فری ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ ۔سی پی او نے دوران وزٹ پولیس ہسپتال کی صفائی ،الیکٹرک واٹر کولر، واک تھرو گیٹ، سیکیورٹی انتظامات اور سیٹنگ ایریا بھی چیک کیا ۔ انہوں نے پولیس خدمات سے استفادہ کرنے کے لئے آنے والے وزیٹرز سے انٹر لنک سسٹم اور خدمات میں مزید بہتری لانے کے لئے فیڈ بیک بھی لیا ۔