• news

حافظ آباد: گھریلو جھگڑے پر2خواتین کا اقدام خودکشی

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)حافظ آباد میں گھریلو لڑائی جھگڑا پر دوخواتین کی خود کشی کی کوشش۔تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل۔ پہلا واقعہ محلہ مجید پورہ میں پیش آیا جہاں جنت بی بی زوجہ مرتضی نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر تیزاب پی لیا جس پر اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسرا واقعہ جلالپور میں پیش آیا جہاں پر حلیمہ بی بی زوجہ اسحق نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھالیں۔ جس پر اسے بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن