گوجرانوالہ:نوسر باز عورتوںنے دکان میں گھس کرخاتون کے پرس سے رقم نکال لی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)نوسر باز عورتیں بازار خریدی کیلئے آئی خاتون سے ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار۔آرائیں کالونی کی رہائشی آسیہ بٹ بکر گلہ میں دوکان سے خریداری کررہی تھی کہ تین نوسر باز خواتین نے داخل ہو کر انتہائی مہارت سے آسیہ بٹ کے پرس سے45ہزارروپے نکا ل لئے بھا گ گئی اس سے قبل بھی مین بازار،بکر گلہ میں خواتین نوسر باز پہلے بھی خریداری کے لئے آئی خواتین کو لاکھوں روپے نقدی،موبائل فونز سے محروم کرچکیں۔دریں اثناء نوشہرہ ورکاں کے علاقہ کڑیال کلاںکے قریب اسامہ مقصود سے ڈاکوئوں نے15ہزارروپے، کنگنی والہ کے رہائشی محمد احمد سے موبائل فون چھین لیا،اسی تھانہ کے علاقہ گلی حاجی خلیل والی محلہ غوثیہ کے رہائشی عدنان کا موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہوگئی، اسی تھانہ کے علاقہ مٹو بھائیکے کے رہائشی قیصر پرویز کی حویلی سے ڈیڑھ لاکھ کاسامان لے گیا،اسی تھانہ کے علاقہ محلہ محمد پورہ کے رہائشی ثاقب جاوید کے زرعی رقبہ سے موٹر بجلی والی مالیتی32ہزارروپے کی چوری ہوگئی،تھانہ واہنڈو کے علاقہ گورالہ کے رہائشی سرفراز احمد کی حویلی سے ملزم ساجد امین عرف ماجی، آفتاب، ریاست علی،ریاض عرف ریاجو،سلیم مسیح ساکنان مہتہ سوجا بنارنگ منڈی نے14 مویشی مالیتی9 لاکھ5ہزار روپے کھول کرلے گئے، تتلے عالی کے علاقہ میں واقع نجی میرج حال سے ڈاکٹر شاہد کا قیمتی موبائل فون، سیالکوٹی پھاٹک کے قریب سے محمد ادریس کی کار سے2 قیمتی موبائل فون چوری ہوگئے