• news

21ویں ایشین سکواش چیمپئن شپ‘ کوارٹر فائنل لائن مکمل

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام 21ویں ایشیئن انفرادی سکواش چیمپئن شپ 2021 ء کی کوارٹر فائنل لائن مکمل ہو گئی ۔مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری مذکورہ ایونٹ کے مردوں کے ایونٹ میں ملائیشیا کے کھلاڑی این جی این یو نے پاکستانی کھلاڑی فرحان زمان کو3-0 سے،ملائیشیا ہی کے کھلاڑی محمد سفیق بن محمد کمال نے بھی پاکستانی کھلاڑی محمد عاصم خان کو تین۔دو سے،ہانگ کانگ کے کھلاڑی لائوتسز کوان نے قطر کے کھلاڑی سید ازلان اقبال ایس امجدکوتین۔ایک سے، طیب اسلم نے اپنے ہم وطن کھلاڑی اسرار احمدکو تین۔ایک سے،ملائیشیا کے کھلاڑی یوئن چی ورن نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی لی ہو ین کو بھی تین۔ایک سے، ہانگ کانگ کے کھلاڑی یپ تسز فنگ نے ملائیشیا کے کھلاڑی محمد عدین ادراکیہ بن بتیارکو تین۔صفر سے،ہانگ کانگ کے کھلاڑی لیونگ چی ہین ہنری نے پاکستانی کھلاڑی عماد فریدکوتین۔دو سے اور پاکستانی کھلاڑی ناصر اقبال نے قطر کے کھلاڑی عبداللہ محمد التمیمی کوتین۔دو سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔خواتین کے مقابلوں میں ہانگ کانگ کی کھلاڑی ہو زی لوک نے سری لنکن کھلاڑی یہنی کروپو کوتین۔صفر سے ،ملائیشین کھلاڑی چن یوین نے پاکستانی کھلاڑی کومل خان کو تین۔صفر سے،ہانگ کانگ کی کھلاڑی چن سن یوک نے پاکستانی کھلاڑی انعم مصطفیٰ عزیز کو بھی تین۔صفر سے اور ملائیشین کھلاڑی رچل مائی آرنلڈ نے پاکستانی کھلاڑی نورالعین اعجاز کو تین۔صفر سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔کوارٹر فائنل میچز آج کھیلے جائینگے۔

ای پیپر-دی نیشن