• news

قومی کرکٹرمحمد رضوان کا انگلش کاؤنٹی سے معاہدہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا سسیکس کاؤنٹی سے معاہدہ ہوگیا۔قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان آئندہ سال کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ٹی 20 بلاسٹ میں سسیکس کی نمائندگی کریں گے۔وکٹ کیپر بیٹسمین آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے بعد انگلش کاؤنٹی ٹیم کو جوائن کریں گے۔محمد رضوان کا کہنا ہے کہ سسیکس کاؤنٹی کلب کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن