بچوں کیجنازے سب سے زیادہ تکلیف دہ ہوتے ہیں: شاہین شاہ آفریدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس ایک بدترین یادداشت جیسا ہے۔ بچوں کے جنازے واقعی سب سے زیادہ تکلیف دہ ہوتے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ ’16 دسمبر 2014 کو 144 معصوم جانیں اور 144 فخریہ خواب چکنا چور ہوئے۔سانحہ پشاور اْس بدترین یادداشت جیسا ہے جس کے زخم کبھی نہیں بھرتے۔سانحہ پشاور کے شہداء ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔