جنید صفدر کا ولیمہ‘ مہمانوں کی مٹن قورمہ‘ بریانی‘ سوپ‘ حلوے سے تواضع
رائیونڈ (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کی تقریبات جاتی امراء میں اختتام پذیر ہوگئیں جس میں پارٹی رہنماؤں سمیت عزیزو اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جاتی امراء رہائشگاہ اور مرکزی گیٹ کو نہایت نفاست کے ساتھ برقی لائیٹوں سے بھی سجایا گیا۔ تقریب میں شہباز شریف‘ حمزہ شہباز‘ مریم اورنگزیب سمیت قریبی عزیز و اقارب موجود تھے۔ مریم نواز نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔ مہمانوں کے لئے مٹن قورمہ‘ چکن بریانی‘ سوپ اور گاجر کا حلوہ رکھا گیا۔