بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی بھرپور حصہ لے گی: اظہر حسن ڈار
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے نائب صدر سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب میاں اظہر حسن ڈار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی بھرپور حصہ لے گی کیوں کہ ان کے قائد سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کارکنوں کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے باقاعدہ احکامات جاری کردئیے ہیں جس پر پیپلزپارٹی کی مقامی تنظیموں کے عہدیداران سے رابطے شروع کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ سابق ایم پی اے میاں سعود حسن ڈار اور پیپلزپارٹی سٹی کے صدر میاں ودود حسن ڈار اپنے حلقوں میں یونین کونسلوں کے کارکنان سے رابطے کرکے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے ہدایات جاری کریں گے پیپلزپارٹی ملک کی آج بھی سب سے بڑ جمہوری سیاسی پارٹی ہے جو محنت کش طبقہ کے حقوق کے لیے کوشاں ہے۔