• news

پوری دنیا میں مسلمان ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں: مقبول احمد 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء انجمن آرائیاں کے صدر میاں مقبول احمد نے کہا ہے کہ عالمی امن کے نام نہاد ٹھیکیداروں کا  دوہرا معیار دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے اقوام متحدہ اسلام اور مسلمانوں کی دشمن تنظیم ثابت ہورہی ہے جس نے ہمیشہ مسلمانوں کے خلاف بیانیہ کو مضبوط کیا اور دنیا میں جگہ جگہ مسلمانوں پر جاری مظالم کی روک تھام میں کردار ادا کرنے کی بجائے مسلمان دشمن قوتوں کو تحفظ دیا ہے، اپنے ایک بیان میں میاں مقبول احمد نے کہا کہ پوری دنیا میں مسلمان اس وقت ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں، بھارت میں ہندو بنیا نہ صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ بھارت میں مسلمانوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے انہیں گائے کا پیشاب اور سور کا گوشت کھانے پر مجبور کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک میں غیر مسلموں کو اپنی عبادات سمیت دیگر تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں مگر اس کے برعکس مسلمان جہاں جہاں اقلیت میں ہیں وہاں انہیں بنیادی انسانی حقوق حاصل نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن