ڈائریکٹر جنرل اوقاف کی زیر صدارت ایوان اوقاف میں" تعزیتی ریفرنس" کا انعقاد
لاہور( خصوصی نامہ نگار )ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی زیر صدارت ایوان اوقاف لاہورمیں " تعزیتی ریفرنس" کا انعقاد ہوا ،جس میںسابق صوبائی خطیب اوقاف مولانا غلام مصطفی رضوی، مولانا سیّد غلام مصطفی عقیل بخاری ، سابق زونل ایڈ منسٹریٹر اوقاف سیّد افضال حسین نقوی اور خطیب جامع مسجد نورانی مسجد صدر کینٹ، لاہور مولانا احمد خان باروی کی وفات کے حوالے سے قرآن خوانی اور ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پرڈائریکٹر جنرل اوقاف نے فوت شدگان کے لواحقین کے ساتھ بھی خصوصی طور پر تعزیت کا اظہاراورضلعی خطیب اوقاف مولانا مسعود الرحمن نعیمی نے فوت شدگان کی بخشش اور ان کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے خیر کروائی ۔